امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2024 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے؟

اگرچہ امریکہ کی قومی ٹیم تو ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ وہ ورلڈ کپ میچز کے لیے کوالی فائی کرسکے مگر امریکہ میں کرکٹ کا بخار زور پکڑتا جارہا ہے اسی لیے اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امریکہ نے ویسٹ انڈیز کا ہاتھ پکڑ لیا -آئی سی سی کے مطابق نویں عالمی کپ کیلئے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔کیونکہ امریکہ میں پاکستانیوں اور انڈینز کی بڑی تعداد آباد ہے اس لیے یہ اسٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کیلئے کشش کا باعث بنے گا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نیویارک میں مدمقابل ہوں۔ایسا لگتا ہے کہ آنے ولے دنوں میں ہم امریکن ٹیم کو بھی ورلڈ کپ میں کھیلتا دیکھیں گے –

Related posts

بھارت نے اب تک پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری نہیں کیے

نسیم شاہ کو صحتیاب ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ : ڈاکٹروں نے بتادیا

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی