امتحان کے وقت نخرے دکھاؤں اتنا کم ظرف نہیں : شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے وزراء کو حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی -ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اتحادی 25 کے بعد وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے تین ماہ قبل پیش گوئی کی تھی کہ اپوزیشن 23 مارچ کو دارالحکومت میں نہیں آئے گی بلکہ 25 مارچ کو آئے گی۔ آج میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ 25 مارچ کے بعد آسمان صاف ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اپوزیشن والے پہلے 25کو جلسہ کریں گے اور پھر کو 27 کوہم جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سپیکر کا فیصلہ ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلانا ہے، اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے اتحادی جو اس وقت غور و فکر کر رہے ہیں، وہ بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اتنا کم ظرف اور مطلبی نہیں کہ امتحان کے وقت عمران خان سے مطالبات کرتا پھروں میں عمران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی