امام کعبہ کے بعد سعودی بری فوج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

رائل سعودی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں بشمول دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللّٰہ المطیر کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ۔جی ایچ کیو آمد میں ہونے والی اس ملاقات کے قبل سعودی کمانڈر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی بری فوج کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔معزز مہمان نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔الیکشن سے قبل امام کعبہ اور سعودی کمانڈر کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اب اسن ملاقاتوں کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں اور ملک میں کیا تبدیلی رونما ہوتی ہے کیا کسی پارٹی کو رلیف ملنا شروع ہوتا ہے کیا لیول پلئنگ فیلڈ کی جانب پیش رفت ہوتی ہے ایک ہفتے میں اس کا پتہ چل جائے گا -مگر لگتا یہی ہے کہ سعودیہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں حالات میں بہتری آئے اور پاکستان معاشی اور سیاس مشکلات سے نکل کر آگے کی جانب بڑھے –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب