امام الحق کو ڈراپ کرنا مہنگا پڑگیا ؛پاکستان نمبر1 کی پوزیشن کھوبیٹھا

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے -بابر اعظم فرنٹ سے لیڈ کررہے ہیں مگر بعض اوقات ان کے فیصلے ٹیم کی شکست کا سبب بن جاتے ہیں ایسا ہی ایک فیصلہ انھوں نے امام الحق کو ڈراپ کرکے کیا جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستام میچ ہار گیا بلکہ پہلی بار ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن پر رہنے سےبھی محروم ہوگیا جس پر خود امام الحق نے ٹویٹ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا -قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے کیویز کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں 174 رنز سکور کیے جس میں دو نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔تیسرے میچ میں امام الحق نے 90 سکور کیے تھے لیکن پھر بھی سیریز کےآخری دو میچز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا جس پر کھلاڑی نے جذبات میں آ کر گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کردیا ۔امام الحق نے ٹوئٹ میں کہازندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیےکسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے۔

 

اس سے قبل امام الحق نے پریس کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور سے افتخار احمد کے بارے میں بات کی تھی اور مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا بلاشبہ انہیں اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت بھی نہیں تھی ۔کرکٹ حلقوں کے مطابق امام الحق کو پریس کانفرنس میں بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جارہا۔تاہم اب بابر اعظم نے بھی اس حوالے سے بات کی اور بتایا کہ ٹیم میں بہت زیادہ اتفاق و اتحاد ہے اور ہم ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں ٹیم میں پسند ناپسند کو کھلانے کا تاثر دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں -لیکن ایسا کھلاڑی جو ون ڈے میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو اس کو ڈراپ کیا جانا کسی طور بھی مناسب عمل نہیں ہے -امام اور فخر اوپننگ میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں ان دونوں کو ہی ون ڈے میں اوپننگ کرنی چاہیے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی