امام الحق ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کرنے والے دسویں بیٹسمین بن گئے

پاکستانی بلے باز امام الحق نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے 10 بلے بازوں میں شامل ہو کر ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔انہوں نے یہ کامیابی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی پنڈی ٹیسٹ کے آخری دن حاصل کی جب انہوں نے پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سچری بنائی

امام الحق ان دس عظیم پاکستانی بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پاکستانی ،حنیف محمد بمقابلہ انگلینڈ 1962،جاوید میانداد بمقابلہ نیوزی لینڈ ،1984وجاہت اللہ واسطی بمقابلہ سری لنکا ،1999یاسر حمید بمقابلہ بنگلہ دیش ،2003انضمام الحق بمقابلہ انگلینڈ ،2005محمد یوسف بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، 2006یونس خان بمقابلہ آسٹریلیا ،2014مصباح الحق بمقابلہ آسٹریلیا 2014،اظہر علی بمقابلہ آسٹریلیا 2014،

عبداللہ شفیق نے اپنی بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی ۔دونوں بلے بازوں نے پاکستان کا سکور 250 تک پہنچایا ،جو آسٹریلیا کے خلاف گرین کیپس کی اب تک کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے پہلے عبدالقادر اور خالد عبداللہ کے درمیان سب سے زیادہ 249 رنز تھے جو انہوں نے 1964 میں بنائے تھے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی