الیکش کمیشن کے کارناموں پربھی ججزعدالتیں کھولیں :عمران خان

عمران خان نے 9اپریل کی رات کھلنے والی عدالتوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جس طرح کے غیر قانونی فیصلے دیتا رہا ہے اور 17 جولائی کو جو اس کا طرز عمل رہا ہے اب ججز ایک بار پھر اسی طرح عدالتیں کھولیں اور الیکشن کمیشن سے پوچھیں کہ اس نے کیا کیا کارنامے دکھائے ہیں

اتوار کو اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں، عمران نے کہا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے حالیہ ضمنی الیکشن میں سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے “غیر قانونی بیلٹ سٹیمپنگ اور ووٹرز کو ہراساں کرنے کے ذریعے پنجاب کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے تمام سرکاری اور ریاستی مشینری کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے لیڈروں کو بلاجواز گرفتار کرکے قانون کا مزاق اڑایا گیا ۔

خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز ان سب قوانین کی پامالی ہوتی رہی مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آنکھیں بند کر لیں۔ عدالتوں کو اب کھلنا چاہیے اور کارروائی کرنی چاہیے۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انھو ں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ فاشسٹ ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے اور ان کے حامیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔ امپورٹڈ حکومت کے ہینڈلرز کو احساس ہونا چاہئے کہ وہ ہماری قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟