الیکشن 2023 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا صفایا کردیں گے: فواد چوہدری

پاکستان کے جہلم سے منتخب ہونے والے فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری سنادی آج کے بل کی منظظوری کے بعد انہیں یقین ہوگیا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں اپوزیشن کا دھڑن تختہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ انہیں اس خفیہ ہاتھ کی حمائیت حاصل ہے جسے نواز شریف خلائی مخلوق کہتے ہیں

جمعہ کو وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فنانس (ضمنی) بل 2021 کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ میں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیر نے امید ظاہر کی کہ 2023 کے عام انتخابات کے بعد ان اپوزیشن لیڈروں کے چہرے پارلیمنٹ سے غائب ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023 کے انتخابات پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیے آخری انتخابات ہوں گے۔

قبل ازیں فواد حسین نے کہا کہ فنانس (ضمنی) بل 2021 کی منظوری سے نہ صرف ملک کو درپیش مالی مشکلات دور ہوں گی بلکہ خسارے سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے دو ارب ڈالر کے پروگرام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو مجموعی طور پر پانچ سے اٹھارہ ارب ڈالر کی مالیاتی لائنیں بھی دستیاب ہوں گی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی