الیکشن 14 مئی کو نہیں بعد میں ایک ساتھ ہوں گے : قرارداد پاس

حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر سینیٹ سے ایک ہی روز انتخابات کروانے کا بل منظور کروالیا -پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات سے متعلق سینیٹ میں منظور ہونے والی اس قرارداد کو مسترد کردیا۔ایسا لگ رہا ہے کہ اب سال پہلے سے شروع ہونے والی محاذ آرائی اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے –
 

 

پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ سینیٹ میں واردات ہوئی ہے انھوں نے اس قرارد کے کاغز کے ٹکڑے کو پھاڑ ڈالا -ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قرارداد کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان نے آئین کیساتھ چلنا ہے ان کی خواہشات کے تحت نہیں – شہزاد وسیم ن ے کہاکہ پہلی قراردادوں میں بھی آئین کے آرٹیکلز کی دھجیاں اڑائی گئیں ، انہوں نے اداروں کو کسی قابل نہیں سمجھا، پارلیمنٹ کا بیڑہ غرق کیا۔شہزاد وسیم نے کہاکہ آپ نے آج اپوزیشن اور پاکستان کی آواز پر چھرا گھونپا، اس وقت قانون سازی کے نام پر ظلم ہورہا ہے۔اس لیے ہم اس قرارداد کو مسترد کرتےہیں -اب سپریم کورٹ کی کل کی کاروائی بتائے گی کہ ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں کیونکہ حکومت کے وزیرخزانہ جنھوں نے کل سپریم کورٹ میں بتانا تھا کہ ھکومت نے 21 ارب جاری کیے یا نہیں وہ امریکہ پہنچ گئے ہیں -اب بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی