17
اسلام آباد (انٹرنیوز) سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ الیکشن میں کی گئی دھاندلی کا پیچھا عوام کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس نے کہا کہ الیکشن میں کی گئی دھاندلی کاپیچھا عوام کبھی نہیں چھوڑیں گے، عوامی مینڈیٹ کے بغیر آنیوالی کسی بھی حکومت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہمارے لوگوں کو جیلوں میں رکھا گیا، ہمیں الیکشن مہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ جس کا جو حق ہے وہ اس کو دیا جائے۔