الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن کو نوٹس جاری کرے : فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہی جس میں جاوید لطیف کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جنہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ ان کی جماعت ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ سے وضاحت طلب کرے۔

تاہم فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ای سی پی صرف پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سناتی ہے اور وہ ن لیگ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو کرتے ہوئے وہ ہچکچاہٹ کا شکار رہتی ہے ۔اس سے قبل ای سی پی نے وزیراعظم عمران خان کو آج (بدھ) سوات میں جلسہ کرنے سے روک دیا مگر خان صاحب اب کسی ایسی بات کو سننے کو تیار نہیں جو ان کے اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے کا سبب بنے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی