الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعدسنی اتحاد کونسل 77 نشستوں سے محروم

آج الیکشن کمیشن کا ایک اور فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے خلاف آگیا -جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 77 نشستوں سے محروم ہوگئی -تاہم ان کے پاس ابھی سپریم کورٹ کا راستہ بچا ہے -ہوسکتا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف مل جائے لیکن موجودہ حالات میں اس کا امکان کم نظر آرہا ہے -الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد ہونے کے بعد یہ جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 77 نشستوں سے محروم ہوئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ یہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 جبکہ اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی۔قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل پنجاب سے خواتین کی 12 اور خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں سے محروم ہوئی۔صوبائی اسمبلیوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔اسی طرح یہ جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب میں خواتین کی 24 نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں سے محروم ہوگئی۔سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل خواتین کی 2 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔اس واقعے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا موقف بھی سامنے آگیا اور راجہ بشارت نے اسے ایک متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا