الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر تبدیل

الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ انتخابات کو شفاف بنانے کی غرض سے کیا ہے -لیکشن کمیشن کے بعض ارکان نے خطوط لکھ کر الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ ان کے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں الیکشن کمیشن کے خلاف بے یقینے بڑھتی جارہی ہے -تاہم آج ان دونوں افسران کو ہٹا دیا گیا ہے اور خیال یہی ہے کہ چند روز تک احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا –

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکرٹری وزیراعظم خرم آغا نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلئے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔دوسری جانب نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدر مملکت کو ارسال کردی۔ کابینہ ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کافیصلہ دیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلئنگ فیلڈ اور بلے کا نشان دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ ان کی اپیل پر کیا فیصلہ سناتی ہے –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری