سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے کہاکہ انتخابات ممکن نہیں تھے تو الیکشن کمیشن کو عدالت سے رجوع کرنا چاہئے تھا، الیکشن کمیشن ازخود ایسا حکم جاری نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن 6 ماہ الیکشن آگے کر سکتا ہے تو یہ تو دوبارہ 2 سال بھی کر سکے گا۔سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی -سماعت کے دوران جج صاحبان کے ریمارکس کافی حد تک بتا دیتے ہیں کہ کہ عدالت کیا فیصلہ دینے جارہی ہے – پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ،نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،سینیٹر فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔
جب الیکشن ہوں تو فوج کا کام ہے سیکیورٹی فراہم کرے، جسٹس منیب اختر#SuchNews #Supreme_Court_Of_Pakistan pic.twitter.com/3YFLyCa6Pj
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) March 28, 2023
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات آگے کون لے جا سکتا ہے یہاں آئین خاموش ہے، کیا پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم نہیں کرنی چاہئے، جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پارلیمنٹ ترمیم کرلے تو یہ سب سے اچھا ہو گا، سوال یہ ہے ترمیم ہونے تک جو انتخابات ہونے ہیں ان کا کیا ہو گا۔وکیل علی ظفر نے کہاکہ جس بنیاد پر الیکشن ملتوی ہوئے اس طرح تو کبھی الیکشن نہیں ہو سکتے، جسٹس منیب اختر نے کہاکہ اگر فنڈز کا معاملہ ہے تو نگران حکومت فنڈز کیسے دے گی، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا جو مسائل آج ہیں وہ 8 اکتوبر کو کیسے نہیں ہوں گے؟چیف جسٹس نے کہا کہ 20 ارب روپے اکھٹے کرنے کے لیے تنخواہوں سے 5 فیصد کٹوتی کرلیں –
◀️ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 10 ارب نکل سکتے ہیں تو الیکشن کے لیے 20 ارب کیوں نہیں: جسٹس اعجاز الاحسن
◀️ مسلح افواج کیسے کہہ سکتی ہیں کہ ہم الیکشن ڈیوٹی نہیں کرسکتے: جسٹس منیب اخترلائیو پیج: https://t.co/WAADk8uF1U pic.twitter.com/5qg5dFAHnK
— BBC News اردو (@BBCUrdu) March 28, 2023
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے کبھی فنڈز دینے کی ہدایت نہیں کی تھی، جسٹس منیب اختر نے کہاکہ اخبارمیں وزیراعظم کا بیان پڑھا تھا، وفاقی حکومت کہتی ہے فروری تک 500 ارب ٹیکس جمع کیا، حیرت ہے 500 ارب میں سے 20 ارب نہیں دیئے گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے کہا فنڈز دینا مشکل ہوگا، وزارت خزانہ نے مشکل کہا تھا انکار نہیں کیاتھا۔
جسٹس منیب اختر نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ نے تو کہا الیکشن کیلئے فنڈز نہ ابھی ہیں نہ آگے ہوں گے، اس کا مطلب ہے الیکشن تو ہوں گے ہی نہیں، حکومت کا کوئی سیکرٹری ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے ۔