الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 14 مئی کو الیکشن کروانے کی تیاری شروع کردی -الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے بھی 10 ارب جاری کرنے کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں –

الیکشن کی تاریخ نزدیک آنے کے سبب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں تیزکر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن افسران کی تربیت کا عمل 10 اپریل سے شروع ہو گا۔

 

دونوں صوبوں میں ملازمین کی آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر 1784 افسران کو تربیت دی جائے گی ،پنجاب میں آرایم ایس کے استعمال کیلئے 1324 افسران کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں 460 افسران کو آر ایم ایس کی تربیت دی جائے گی ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟