الیکشن کمیشن جس نے 31 دسمبر کو اسلام آباد مین بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخ دے دی تھی اب الیکشن کرانے کو تیار نہیں اس نے عدالت میں� بلدیاتی الیکشن کرانے سے معزرت کرلی- اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ 31 دسمبر کو الیکشن نہیں کر اسکتے ،الیکشن کمیشن کے اس مایوس کن جواب پر وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 27 دسمبر تک تو یہ تیار تھے آج 29 کو کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوسکتے ۔
بلدیاتی انتخابات کے مقدمے کی سماعت
صدر اسلام آباد ریجن @AliAwanPTI اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود pic.twitter.com/3UPBS4xkom
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) December 29, 2022
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے قانون کی غلط تشریح کی، اٹارنی جنرل اشترواوصاف نے کہاکہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات براہ راست ہونگے، نیا بلدیاتی قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہو چکا ہے ، صدر مملکت کے دستخط باقی ہیں اب اس قانون میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ، اگر الیکشن پہلے ہو جاتے تو باقی یوسیز کے عوام محروم رہ جاتے ۔
یوسیز کی تعداد میں تبدیلی کی کوئی پابندی نہیں
وفاق کسی بھی وقت یوسیز کی تعداد تبدیل کرسکتا ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس
دیکھیئے 5 بجے کی ہیڈلائنز بول نیوز پر#NewsHeadlinesAT5PM pic.twitter.com/7tCZWQr0TP— BOL Network (@BOLNETWORK) December 29, 2022
عدالت نے کہاکہ سادہ کیس ہے اب ہمیں اسے کنفیوز نہیں کرنا چاہئے، آج تحریری جواب جمع کرائیں ، کل صبح دوبارہ یہ کیس سن لیتے ہیں ، ڈی جی صاحب! کیا الیکشن کمیشن نے بغیرکسی قانونی ترتیب کے کام کیا، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ نے اب جو جواب دینا ہے اس کو ذرا دیکھ کر لیجیے گا،عدالت نے کل 10 بجے تک الیکشن کمیشن اور وفاق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے کہاکہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے الیکشن کمیشن جلد بازی میں کیوں چلتا ہے، یہ لوگوں کے ووٹ کے حق کا معاملہ ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ حقیقت پسندانہ ٹائم لائن دیں یہ نہ ہو کہیں جون 2023 کو الیکشن ہوں گے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل 2 بجے ملتوی کردی ۔اب کل عدالت فیصلہ کرے گی کہ اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابت کب ہونگے –