آج عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کو ایک بڑا ریلیف ملا جب عدالت نے الیکشن کمیشن کے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخاب کرانے سے معزرت کرنے اور انتخاب معطل کرنے کا فیصلہ اڑاکررکھ دیا کیونکہ ان انتخابات کے حوالے سے تمام تر رقم خرچ کرنے کے بعد انتخاب ملتوی کرنا کسی طور بھی دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا -مگر کسی کے دباؤ میں آکر ایسا فیصلہ دے دینا اور پھر عدالت کا اس فیصلے کو تبدیل کردینا الیکشن کمیشن کے کردار پر ایک اور کالا نشان دال گیا اب پی ٹی ائی والے پھر الیکشن کمیشن پر تنقید کریں گے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔