16
جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں سختی آرہی ہے اور آج انھوں نے شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے -الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔االیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ 8 فروری کو شفاف الیکشن ہی کروائے جائیں گے –
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کی پوزیشن سے فی الفور علیحدہ کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں، ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، درخواست گزار کا موقف اس حوالے سے درست ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید کہا گیا فواد حسن کے معاملے کا فیصلہ 21 دسمبر کا سنایا جائے گا۔