آج سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ دیا تو حکومت کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہ کرنے کی بازگشت سنائی دی -جس کے بعد اداروں کے درمیان کھلی محاذ آرائی کے خدشات پیدا ہوگئے تھے مگر اب الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عمل درمد ہوگا اور فوری انتخابت کروائے جائیں گے – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، لا ونگ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
آج ہونے والے اہم اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر اور گورنر کے پی سے مشاورت کرے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر اور گورنرز کو آج ہی خط لکھے جانے کا امکان ہے۔ خط میں صدر کو الیکشن کیلئے تاریخیں تجویز کی جائیں گی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ایکشن کمیشن اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کافی حد تک بحال کروانے میں کامیاب ہوجائے گا -اور عوام اس کے اس فیصلے کو سراہیں گے –