اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج پی ٹی آئی کے قانون ساز شکور شاد کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 246 لیاری کو خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ای سی پی نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد یہ نشست خالی قرار دے دی تھی اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کئی فیصلے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ معطل کرتی رہی ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کا یہ بیانیہ اور عوام میں مقبولیت پاجاتا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف جانبدارانہ فیصلے کررہا ہے ۔
تاہم شکور شاد نے بعد ازاں عدالت سے رجوع کیا اور استدعا کی کہ انہوں نے استعفیٰ ذاتی طور پر جمع نہیں کروایا تھا بلکہ یہ پارٹی کی جانب سے ارسال کیا گیا تھا جس کو انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پیش کیا تھا- ہائی کورٹ نے آج پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کو قومی اسمبلی کی کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کی اور اس معاملے پر ان کے جواب کے لیے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹس جاری کیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر 13 حلقوں میں شیڈول ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
ای سی پی نے یہ فیصلہ ضمنی انتخابات کی تنظیم کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر کے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ضمنی انتخاب ملتوی کیا گیا۔
تبصرے