الیکشن کمیشن کا استحکام پاکستان پارٹی کو ( شاہین) کی بجائے( چڑیا) کا انتخابی نشان لینے کا مشورہ دے دیا

آج جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے اس وقت نئی الجھن پیدا ہوگئی جب الیکشن کمیشن نے اے پی پی کو شاہین کا نشان الاٹ کرنے سے معزرت کرلی کیونکہ یہ پہلے ہی ایک سیاسی جماعت کوا انتخابی نشان الاٹ ہوچکا ہے -الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ چڑیا انتخابی نشان لے لیں یہ بھی شاہیں سے ملتا جلتا ہے –آج الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیرصدارت چاررکنی بنچ نے سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے۔

 

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی ’’شاہین‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے اے پی ایم ایل کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

 

الیکشن کمیشن نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیرالتوا ہے،استحکام پاکستان پارٹی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے-اس کے بعد اب اس حوالے سے الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر حتمی فیصلہ دے گا اب دیکنا یہ ہے کہ جہانگیرترین چڑیا کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے یا کوئی اور نشان مانگیں گے –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟