الیکشن کمیشن کاانتخابات فنڈز اور سکیورٹی پلان کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کیے تھے کہ 10 اپریل تک حکومت سے 21 ارب روپے لیں تاکہ الیکشن کا عمل شروع کیا جائے اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اپنا مکمل شیڈول جاری کیا اور اب ھکومت سے بھی رقم کی دستیابی کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگا – سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سکیورٹی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے درکار فنڈز اور سکیورٹی پلان تشکیل دینے کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط ارسال کرے گا، انتخابی عمل یقینی بنانے کیلئے 21 ارب کے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران امن و امان کیلئے پنجاب حکومت سے سکیورٹی پلان کی تشکیل اور تفصیلات فراہم کرنے کا کہے گا۔ خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مندرجات شامل کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ امن وعامہ کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے بھی انتظامیہ سے مدد کی بات کی جائے گی –

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان