الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 23 مئی کو سنائے گا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ 23 مئی کو سنائے گا۔ آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی تھا، عبوری نہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی حکم امتناع نہیں ہے،مناسب ہو گا ہائیکورٹ میں زیرالتوا معاملے کو چھوڑ کر آگے چلا جائے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت ہے،الیکشن کمیشن شوکاز کی روشنی میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کا حکم جاری کرے،پی ٹی آئی مطمئن نہ کر سکے تو کمیشن اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ کا جو بھی حکم آیا اس پر عمل کریں گے ،آئندہ سماعت پر درخواست پر فیصلہ سنائیں گے ۔اب اس کیس کا فیصلہ 23 مئی کو سنا دیا جائے گا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا