الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ایم پی ایز کو نااہل قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصا ف کے منحرف ہونے والے  25 ارکان  پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پرویزالہی کی بجائے حمزہ شہباز کوووٹ ڈال دیا تھا – جس کی بنا پر الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر تمام  25 ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے سنایا، الیکشن کمیشن کے باقی تمام ارکان نے بھی ان کے اس فیصلہ سے اتفاق کیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو گیا ۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے  25 ارکان نے اپنے وزیر اعلیٰ کے نامزد امید وار کی بجائے حمزہ  شہباز کو ووٹ ڈالا  تھا  ۔  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس بھجوایا تھا۔ڈی سیٹ ہونے والے  25 ارکان میں سے  16 کا تعلق جہانگیر ترین خان گروپ 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ اور  4 کا اسد کھوکھر گروپ سے تھا۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟