آج نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑا ریلیف اس وقت ملا جب الیکشن کمیشن نے اسلاً آباد ہائی کورٹ کے جج کا فیصلہ تبدیل کردیا -الیکشن مکیشن نے نون لیگ کے 3 ایم اینز کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں پر وہ محفوظ فیصلہ آج سنادیا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کردیئے اور تینوں حلقوں سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف شکایات دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹربیونلز منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کیس دوسرے ٹربیونل کو منتقل نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔یاد رہے کہ لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے ٹربیونل کو تبدیل کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی تھی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کے وکلاء نے لیگی رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔گزشتہ سماعت میں فیصل چودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹربیونل تبدیلی یا نظرثانی کا اختیار نہیں۔اب پی ٹی آئی ایک بار پھر اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائے گی مگر لگتا یہی ہے کہ ابھی اس کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 ماہ لگ جائیں گے –
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا
30