الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا 36 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ 3 روز کے بعد جاری کردیا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، ،فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروں ممبران کے دستخط ہیں ،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ متفقہ ہے ۔اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ ایک ممبر نے اپنی علالت کے سبب اس فیصلے پر دستخط نہیں کیے جس پر اس فیصلے پو میڈیا اور تحریک انصاف کی جانب سے بہت سے سوالات اٹھائے گئے تھے تاہم اب یہ فیصلہ جاری کردیا گیا ہے
عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے،کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10کروڑ79 لاکھ 43 ہزار تھی،الیکشن کمیشن کا فیصلے میں مزید کہناتھا کہ عمران خان نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیرارادی تھی اس فیصلے میں خان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان کے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات سٹیٹ بینک سے منگوائی گئیں تو معلوم ہوا کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا دعویٰ ہے کہ اس کی تمام رسیدیں ان کے پاس موجود ہیں اور ان تحائف کی تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں۔