آج وہی ہوا جس کا خدشہ پی ٹی آئی جماعت کو ایک عرصہ سے تھا -الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نااہل قرار دیدیا.الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پانچ صفر سے یہ فیصلہ سنایا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں، جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا جو آج ایک ماہ 2 دن بعد سنادیا گیا اس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماؤ اسد عمر اور فواد چوہدری نے عوام
سے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آنے کی کال دے دی ۔عمران خان پر خریدے گئے تین تحائف کو 2019 میںگوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے ۔سپیکر کی نجانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان نے مہنگے قیمتی تحائف کم قیمت پر خریدے -اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان اب لانگ مارچ کی کال د ے دیں گے اور یہ معاملہ کسی کروٹ بیٹھ جائے گا –