الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کؤ کرم ایجنسی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی -اس طرح اب عمران خان این اے 45 کرم ایجنسی میں 30 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں ایم این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑسکیں گے-پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کی وکلاء کی قانونی ٹیم جسے لاء ونگ کہا جاتا ہے ، نے توشہ خانہ نااہلی کیس کاجائزہ لینے کے بعد اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا ،ریجنل الیکشن کمشنر کرم کو بھی عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا گیا – ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کرم کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی
میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے ،قانونی ٹیم نے جواب میں کہاکہ عمران خان صرف موجودہ سیٹ این اے 95 سے نااہل ہوں گے ۔اس لیے وہ جس سیٹ پر چاہیں آنے والے دنوں میں الیکشن لڑ سکیں گے –