الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں عام انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عام انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات سے متعلق اب تک کی تیاریوں پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

image source: The Friday Times

واضح رہے کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرنگرانی جاری ہے جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت کمیشن ممبران، سیکرٹری، خصوصی الیکشن کمیشن بھی شریک ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق ٹریننگ ونگ پر ایک ارب سے زائد جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر تقریباً پانچ ارب خرچ ہوں گے۔ جبکہ انتخابات کے لیے فوج کی خدمات اور سیکیورٹی پر 15 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں عام انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عام انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات سے متعلق اب تک کی تیاریوں پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرنگرانی جاری ہے جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت کمیشن ممبران، سیکرٹری، خصوصی الیکشن کمیشن بھی شریک ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق ٹریننگ ونگ پر ایک ارب سے زائد جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر تقریباً پانچ ارب خرچ ہوں گے۔ جبکہ انتخابات کے لیے فوج کی خدمات اور سیکیورٹی پر 15 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا