الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا؛حکومت کیا کرے گی ؟

سپریم کورٹ کے آج کے واضح فیصلے کے پاس اداروں کو ہر صورت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے اسی لیے اب الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تیاری پکڑلی ہے -کیونکہ دنیا بھرمیں سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کا کوئی تصور ہی نہیں -اور کیونکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے آئین کے عین مطابق فیصلہ دیا ہے اس لیے حکومت کے لیے ان کے خلاف جانا بہت خطرناک ہوسکتا ہے –

 

 

 

مگر کوئی سرکاری ادارہ تو اس کی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتا -اسی لیے آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کریں گے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کروانے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے جس میں الیکشن 8 اکتوبر کو منعقد کرنے کا کہا گیا تھا۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا