الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرلیے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ این اے 133 میں کل 5 دسمبر 2021 کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے حکومت اور پنجاب رینجرز کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فون پر موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، کمیٹیوں میں پیشہ ور اور تکنیکی افراد شامل ہیں الیکشن کمیشن نے لاہور کے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز کی تعیناتی کے مطالبہ کے بعد پنجاب حکومت نے ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی اجازت دے دی ۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر فیصلہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولیس تعینات ہو گی اور رینجرز گشت کرے گی۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ڈسکہ الیکشن کے بعد کسی بھی الیکشن میں پریذائیڈنگ افسر کے لاپتہ ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ جو لوگ 5 دسمبر کے انتخابات میں خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔


این اے 133 میں پولنگ کے عمل کے لیے 254 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جب کہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لیے 200 کے قریب الگ الگ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور 54 مخلوط پولنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔

پی پی پی پنجاب میں پارٹی کی بحالی کی امیدوں کے ساتھ حریف مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور مہم چلا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے الکشن سے دستبردار ہونے کے بعد پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے اور دھاندلی کرنے کے الزامات بھی عائید کردیے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ کل ہونے والے انتخاب کے بعد یہ پارٹیاں کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی بات کریں گی یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اس بار پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک بڑھاتی ہے یا نہیں اور 2018 میں این اے 133 سے 90 ہزار ووٹ لینے والی جماعت کو اس بار کتنا ووٹ ملتا ہے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی