الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر کام کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔یہ درخواست پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے 20 مئی کو پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور حمزہ کو صوبائی چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے ای سی پی کے فیصلے کے بعد دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان 25 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو ناہل قرار دے دیا تھا جنھوں نے حمزہ کو ووٹ ڈالا تھا اسکے بعد عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ منحرف قانون سازوں کے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جائے گا

جس کے بعد حمزہ شہباز کی پی ٹی آئی نے اب الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ اس فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جائے کیونکہ اس کے بعد انکی عددی اکثریت بطور وزیراعلیٰ ختم ہوگئی ہے

۔

،

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری