الیکشن کمیشن کافیصلہ نامنظور : پی ٹی آئی کاآج 4 بجےاسلام آباد میں احتجاج

دو روز قبل الیکشن کمیشن نے فارن یا ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ایک سخت فیصلہ دیا جس پر تحریک انصاف کی جانب سے سخت ردعمل آیا اسی ردعمل کے خوف سے چیف الیکشن مکشنر نے اپنی سیکیوریٹی بڑھانے کی اپیل حکومت سے کردی اور کہا کہ اگر ان کی ذات کو کچھ ہوا تو پی ٹی آئی والے اس کے ذمہ دار ہونگے دوسری طرف پی ٹی آئی، نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، آج 4 اگست 4بجے شام الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر تحریک انصاف یاسمین راشد کی زیر قیادت احتجاج کرنے والی ہے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج ممنوعہ فنڈنگ ​​کے فیصلے کے پیش نظر کیا گیا تھا ۔تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

دوسری جانب گزشتہ رات ایک انٹرویو میں پارٹی سربراہ عمران خان نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا پارلیمانی وفد ای سی پی کے دفتر جائے گا اور بتائے گا کہ پارٹی کا اس انتخابی ادارے سے اعتماد اٹھ چکا ہے ہےاس لیے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ فوری طور سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔لیکن حکام کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں ہیں اسی لیے سارے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا ہے اور شہریوں کو داخل ہونے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ایک بیان میں اسلام آباد کے ایس ایس پی (آپریشنز) نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس، فرنٹیئر کور اور رینجرز کے 2000 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا