الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے 28 جنوری کی تاریخ دے گا ؛ جیو نیوز کا دعویٰ

اس وقتملک میں پوری قوم کی نظریں ایک خبر پر مرکوز ہیں کہ ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے -لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جو کڑوڑوں میں ہے اپنی اپنی جماعت کو ووٹ دینے کے لیے اس روز کا انتظار کررہی ہے خاص طور پر تحریک انساف کے ووٹر انتظار میں ہیں کہ انہیں سڑکوں پر آنے کا موقع ملے اور وہ اپنی الیکشن کیمپین شروع کریں -یہی بات باقی سب جماعتوں کے لیے خطرے کا باعث ہے کیونکہ کپتان کے متوالے اپنی اپنی پانی کی بوتلیں ہاتھوں میں پکڑ کر جلسے اٹینڈ کرتے رہے ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کو اپنے کارکنوں کو لانے کے لیے گاڑیاں بھی ارینج کرنی پڑتی ہیں اور کھانا بھی کھلانا پڑتا ہے -تاہم آج ایک نجی چینل نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خبر نشر کی ہے -میڈیا کی خبر کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی-نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق عام انتخابات کیلئے 28 جنوری کو انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو تحریری طور پر 2 دن بعد آگاہ کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کرانے سے متعلق تیاریاں بھی شروع کر دیں۔

عام انتخابات سے متعلق ملک میں غیر یقینی صورت حال کئی مہینوں سے جاری ہے، سیاسی جماعتوں کی مختلف آرا بھی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا سبب بنی نظر آئیں تاہم اس کا سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوا جو اس دوران معیشت میں اتار چڑھاو کے سبب مہنگائی سے شدید متاثر ہوئے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے