الیکشن کمیشن اگلے الیکشن میں ای وی ایم مشین استعمال کرپائے گا یا نہیں ؟ سوال اٹھ گیا

حکومت نے 2 روز قبل اگلا الیکشن ووٹنگ کے ذریعے کروانے کا بل پاس کیا تو اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا

انھوں نے اس کو پری پول رگننگ کا نام دے دیا اور اب الیکشن کمیشن نے بھی عندیہ دیا ہے

کہ الیکٹرانک ووٹنگ کروانے کے لیےحکومت اور انہیں 14 عوامل سے گزرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا

ابھی وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کہ وہ اگلا الیکشن اس نئی جہت پر کرواپائیں گے یا نہیں اس لیے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا

دوسری جانب حکومتی ترجمان شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی ہیکرز بلائے

اور ان کو اس مشین کو ہیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا مگر سب ناکام رہے-

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس مشین کو ہیک کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دیاجائے گا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مشین میں صرف 2 بٹن ہیں جو عوام کو دبانے ہیں

یہ بات انھوں نے اپوزیشن کے اس اعتراض کے جواب میں کہی جس میں انھوں نے اعتراض اٹھایا تھا

کہ پاکستان کی زیادہ تر عوام دیہات میں رہتی ہے ان کو ٹیکنالوجی استعمال کرنا نہیںآئے گی

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد