الیکشن کمیشن آف پاکستان کا جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان

وہ خبر جس کا پاکستانی قوم گزشتہ 16 ماہ سے انتظار کررہی تھی ،بالآخر منظر عام پر آگئی اور آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

 

 

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا،حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حتمی فہرست کے 54دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے،حتمی فہرست کے بعد 54دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔پاکستانی قوم کے ساتھ دنیابھر کے پاکستان ہمدرد ممالک جن میں چین ،سوعدی عرب امریکہ اور یو اے ای شامل ہیں ،سے بھی اس بات پر زور دیا جارہا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کو جلد سے جلد کرائے جائیں کیونکہ صرف سیاسی استحکام ہی پاکستان کو معاشی اور دیگر مشکلات سے نکال سکتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی