الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی نو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر عید میلادالنبی (ص) کی وجہ سے ضمنی انتخابات 9اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کوبتایا گیاکہ حلقہ این اے 157ملتان ، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر کی پولنگ کے لئے
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
چارسدہ ، مردان ، پشاور اور دوسرے حلقوں میں ضمنی انتخابات مورخہ 16 اکتوبر 2022 کو منعقد کئے جائینگے ۔ pic.twitter.com/bKIOylzKp2— Fazli Amin (@aminmanerwal) September 14, 2022
الیکشن کمیشن نے بذریعہ نوٹیفکیشن 9اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی مگر اب چاند نظر آنے کی صورت میں اس دن 12 ربیع الاول یعنی عید میلا النبی ﷺ متوقع ہے ۔ الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی این اے 157 ملتان کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن متوقع عید میلا النبی ﷺ کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کرے ۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے دیگر آٹھ حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24چارسدہ ، این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم ، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب ، این اے 237 ملیر اور این اے 239کورنگی کراچی میں بھی 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔