الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی :مشینوں کی خریداری کے لیے حکومت سے پیسوں اور گودام کا تقاضا کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2023 کے آئندہ عام انتخابات کے لیے نیم رضامندی ظاہر کرتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے حکومت سے فنڈز اور انہیں محفوظ رکھنے کی لیے جگہ اور گودام مانگ لیے ہیں۔ای سی پی نے اس مقصد کے لیے حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔

آنے والے عام انتخابات کے لیے کم از کم 800,000 مشینیں ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پرملک میں ہی تیار کی جائیں گیکیونکہ اس سے ملکی خزانے پر کم بوجھ پڑے گا اور یہ سستی تیار ہونگی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے، ای سی پی کو الیکشن منعقد کروانے کے لیے رقم کا ایک بڑا حصہ درکار ہے۔
قانون سازی کے باوجود، اگلے انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر ای سی پی کشمکش کا شکار ہے کیونکہ ان کے لیے یہ نیا تجربہ ہوگا ۔

جبکہ دوسری جانب حکومت اس بات پر قائم ہے کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہی کروایا جائے گا سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ

اگر نیت ٹھیک ہو تو یہ کام صرف ایک ماہ میں کیا جاسکتا ہے
حکومت کو لکھے گئے اپنے خط میں، ای سی پی نے 800,000 مشینوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کے لیے ایک گودام کا مطالبہ بھی کیا۔

خط میں لکھا گیا، “ای سی پی انتخابات کے لیے مناسب انفراسٹرکچر تیار کرنا اور بغیر کسی مشکل کے پورے عمل کی نگرانی کرنا چاہتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے، ای سی پی نے حکومت سے جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔”

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان