سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات کے التوا سے متعلق جاری کیس کی سماعت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا – ویڈیولنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس میں نواز شریف کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری سالک حسین، مریم نواز اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہیں –
آج ہونے والے اس اہم اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و آئنی صورت حال پر گفتگو کے علاوہ سپریم کورٹ میں پیدا ہونے والی صورت حال اوردو صوبوں میں انتخابات سے متعلق مشاورت بھی اہم اجلاس ے ایجنڈے میں شامل ہے۔ عدالت سے آنے والے فیصلے کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال پر قانونی چارہ جوئی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی معاونت کے لیے نون لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کیا تو تحریک انصاف بھی سیاسی اتحاد بنانے کیلئے پر تولنے لگی، تحریک انصااف کے صدر پرویز الہٰی نے ایم کیو ایم، عوامی تحریک اور جماعت اہل حدیث کی قیادت کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ۔چوہدری پرویز الہٰی نے ساجد میر کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی نے عوامی تحریک سے مشاورت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویز الہٰی کو سیاسی رابطوں کی ہدایت کی تھی