مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لندن سے واپس آنے اور اہم عہدے ملنے کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز بہاول پور سے کردیا -انھوں نے جہاں عمران خان پر طنز کے تیر چلائے وہیں شہباز شریف کے الیکشن میں فوری نہ جانے کا شکوہ بھ کرڈالا گویا انھوں نے اس بات سے اتفاق کرلیا کہ ان حالات میں پی ڈی ایم تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی -مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں مہنگائی کا احساس ہے ، جس وقت عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی اگر اسی وقت الیکشن کروا دیتے تو (ن) لیگ کو 2تہائی اکثریت ملتی۔
پورے ملک میں حکومتیں تمہاری اور الزام شہباز شریف پر، شرم کرو، مریم نواز pic.twitter.com/Yolty5v3mi
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 1, 2023
بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 12سال تک اقتدار میں رہنے کا منصوبہ بنا کر آئے تھے ،اگر وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو ملک مزید تباہ ہوجاتا ، عمران خان ملک کو تباہ کرکے الزام شہباز شریف پر لگارہے ہیں ۔
کوئی چیز رہے نہ جائے🤣🤣
مریم نواز نے خان کے حلف کو بھی کاپی کر لیا#مکار_نانی pic.twitter.com/kbf5asmyJ3— 🇵🇰𝑽𝒐𝒊𝒄𝒆 𝑶𝒇 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏🇵🇰 (@VoiceImranKhan) February 1, 2023
نواز شریف نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، عمران خان کے 4 سالہ دور میں دہشت گردی جڑ سے ختم ہوگئی تھی مگر مریم نواز نے اس کا الزام بھی کپتان پر ہی دھر دیا ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھارہی ہے ۔حالانکہ عوام اور صحافی کہہ رہے تھے کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرانے کے چکر میں ہے -اور دہشت گرد پہاڑوں سے اتر کر پاکستان میں داخل ہورہے ہیں -مریم نواز نے عمران خان کے نقش قدم پر عمل کرکے اپنے کارکنوں سے حلف بھی لیا