اللہ پاک میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے؛خواجہ عمران نزیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف برا ہے چور ہے مگر میں یہ دعا کرتا ہوں اللہ کرے میری بیٹی کو سابق وزیراعظم نواز شریف جیسا شوہر ملے -خواجہ عمران نزیر دہائیوں سے نون لیگ کے ساتھ جڑے ہیں اور ہر بار شیر کے نشان پر الیکشن لڑ چکے ہیں –

لاہور کے حلقے این اے 127 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘اگر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف برے ہیں تو میں دعا کرتا ہوں ، میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے تو میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں۔ لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں میں یہ نعرے لگوائے جاتے ہیں کہ نواز بنو گے ؛مریم بنو گے ، اس پر خواجہ عمران نزیر نے تحریک انصاف کے سپورٹرز کو جواب دیا ہے اب اس پر پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کی جانب سے دلچسپ ردعمل متوقع ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی