قوم اپنا پیٹ کاٹ کر لاکھوں روپے خرچ کرکے سولر پینل لگوارہی تھی کہ ان کا پیسہ اور حکومت کی بجلی بچے مگر یہ بات بھی شائید کسی کو اچھی نہیں لگی کہ عوام مفت بجلی کیسے اپنے گھر میں لگوارہی ہے اسلیے اب اس پر بھی ٹیکس تھوپنے کا پروگرام بن گیا ہے – سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے،12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔لگتا یہی ہے کہ جو حکومت میں شامل کچھ لوگ یہ چاہتے ہی نہیں کہ یہ سرکار 12 ماہ سے زیادہ چلے اور یہ پروگرام فیصل واڈا الیکشن سے پہلے بتا چکے تھے –
اللہ خیر کرے: سولر پینل پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز آگئی
31