اللہ تعالیٰ زرداری کو زندگی دے اقتدار نہ دے : فواد چوہدری

آج دبنگ بیانات دینے والے چوہدری فواد نے آصف علی زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ان کا کہنا تھا کہ آج آصف علی زرداری کی سالگرہ ہے انہیں سالگرہ مبارک ہو اللہ ان کو لمبی زندگی تو دے مگر اقتدار نہ دے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ ڈوبے ہوئے ہیں اور مفاہمت کا بادٓشاہ ،دبئی میں موج مستیاں کررہا ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں نے صوبے کے عوام کا حشر نشر کر دیا ہے  مگر سندھ بار کے صدر زرداری صاحب  کسی بڑے کی ایماء پر  پنجاب حکومت بچانے کیلئے آگئے – سندھ کے مختلف شہروں میں غریبوں کیلئے آواز اٹھانا دو بھر ہے -اس کیس میں مختلف بارز کے رہنماؤں کا کردار بھی ایکسپوز ہوا ہے۔ متعدد بارز نے  سپریم کورٹ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ، ہم نے ملک کے اداروں کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کرنا ہے جہاں تک اس کیس کی بات ہے مجھے نہیں لگتا کہ پرویز الہی کے وزیر اعلیٰ بننے میں کوئی ابہام ہے ۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی