الطاف کی طرح عمران کو مائنس کردو ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی وفد کو مشورہ

HYDERABAD, PAKISTAN, SEP 04: Muttahida Qaumi Movement (MQM-P) Deputy Convener, Waseem Akhtar addresses during election campaign meeting for upcoming Cantonment Board elections held at MQM-P Zone Office in Hyderabad on Saturday, September 04, 2021. (Sajjad Zaidi/PPI Images).

عمران خان جب سے تحریک انصاف نے چاروں صوبوں میں اپنی شناخت بنائی تو ایم کیو ایم ،جے یوآئی ایف، پی پی پی اور ن لیگ سمیت سب کی چھٹی کرادی تھی اس کا دلی رنج تو ہر جماعت کو تھا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو سیاست سے باہر نکال پھینکیں کیونکہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی سیاسی لیڈر اپنا مقام نہیں بنا سکے گا ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو تجویز دی ہے کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران اور کشیدہ ماحول کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جگہ کسی اور کو پارٹی سربراہ بنا دیں مگر بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے گا ؟

ایم کیو ایم پی نے حکمران جماعت کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی سے کسی اور رہنما کو ان کی جگہ نامزد کریں کیونکہ صرف اسی صورت میں اتحادی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر سکتے ہیں اگر پی ٹی آئی والے عمران کی جگہ کسی اور کو پارٹی سربراہ چن لیں ورنہ وہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعرتماد میں سپورٹ کریں گے ۔حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر شامل تھے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی قیادت کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران حکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم پی کی قیادت کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات اور مسائل کو دور کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پی کی قیادت کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے، حکمران جماعت کے رہنماؤں نے اپنے اتحادیوں سے درخواست کی کہ وہ مشکل وقت میں انہیں ترک نہ کریں۔دریں اثناء ایم کیو ایم پی کے رہنماؤں نے شکایت کی کہ وہ ساڑھے تین سال سے حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے لاپتہ افراد اور کراچی اور حیدرآباد میں ان کے بند دفاتر کے مسائل بھی اٹھائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام ایم کیو ایم پی قیادت کو پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پی نے مائنس عمران خان کی تجویز پیش کی تھی جسے پی ٹی آئی کے نے سختی سے مسترد کردیا تھا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کیجگہ کوئی بھی اور لے ہی نہیں سکتا اور اگر اگر کسی نے ایسا کرنے کی جرات کی تو وہ اپنے حلقے توکیا پاکستان میں بھی رہنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر ملک سے باہر بھاگے گا تو وہاں بھی لوگ اس کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی