کرسٹیانو رونالڈو کو کون نہیں جانتا ؟ -دنیا کے 5 بہترین ٍ فٹ بالرز کا نام کسی سے بھی پوچھیں تو وہ اس میں رونالڈو کا نام ضرور لے گا -غریب ترین گھرانے سے تعلق رکھنے والا یہ فٹ بالر رونالڈو کئی سالوں سے دنیا کے دو بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے –
لیکن یہ عظیم اور مایہ ناز فٹ بالر خوشی کے ساتھ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے قریبی دوست البرتو فانتراؤ کے احسان مند ہیں جن کی وجہ سے وہ سٹار بنے ، انھوں نے اپنے کیرئیر میں عروج کی وجہ ایک واقعہ بیان کیا ہے جس میں ان کے دوست نے پورا پورا ساتھ دے کر انہیں دنیا کا لیجینڈ فٹ بالر بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ،رونالڈو نے بتایا کہ جب ہم دونوں اپنی جونیئر ٹیم کے لئے ایک ساتھ کھیلتے تھے تو سپورٹنگ لزبن سے ایک سکاؤٹ ہماری ٹیم کو دیکھنے آئے اور کھلاڑیوں سے وعدہ کیا کہ جو کوئی بھی گول سکور کرے گا تو اسے ان کی اکیڈمی میں داخلہ ملے گا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ اس میچ میں فانتراؤ اور میں نےایک، ایک گول کیا،میچ ابھی جاری تھا کہ اسی دوران فانتراؤ کے ہاتھ گول کرنے کا ایک شاندار اور انتہائی آسان موقع آیا لیکن انھوں نے ایسا کرنے کی بجائے فٹبال میری طرف پھینک دیا اور میں نے بھی اس آسان اور شاندار موقع کو ضائع نہیں کیا اور کوئی غلطی کئے بغیرگول کر لیا اور اس طرح سپورٹنگ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد میں نے اپنے دوست فانتراؤ سے پوچھا کہ انھوں نے گول کرنے کا ایسا موقع جس میں وہ با آسانی خود گول کر سکتا تھا ،مجھے پاس کیوں دیا ؟جس پرفانتراؤ نے جواب دیا کہ میں نے تم کو گول کرنے کا موقع اس لئے دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تم مجھ سے بہتر کھلاڑی ہو اور کلب میں داخلے کا موقع مجھے نہیں بلکہ تم کو ملنا چاہئے ۔اس کے کچھ وقت بعد ہی فانتراؤ کا فٹ بال کریئر ختم ہو گیا اور وہ بے روزگار ہوگئے
کچھ عرصہ بعد جب رنالڈو دولت اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تو ایک صحافی رنالڈو کے دوست فانتراؤ کے حالات زندگی کے بارے میں جاننے نکلے تھے کو معلوم ہوا کہ وہ ایک بہت بڑے گھر میں رہتے ہیں اور ان کے پاس ایک شاندار سپورٹس کار بھی ہے ،صحافی نے اس ’’بے روزگار‘‘ البرتو فانتراؤ سے پوچھا کہ آپ نے اتنا بڑا اور مہنگا گھر کیسے خریدا اور شاندار سپورٹس کار کہاں سے حاصل کی ؟جس پر فانتراؤ نے ایسا جواب دیا کہ سوال کرنے والا صحافی بھی حیران رہ گیا ،فانتراؤ کا کہنا تھا کہ اسے یہ گھر اور شاندار سپورٹس کار رنالڈو نے لے کر دی ہے ۔اس نے دوستی کا حق ادا کردیا وہ �آج بھی میرا سب سے بہترین اور جگری دوست ہے –