البانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ہلڑ بازی میں تمام غیر مہزب سیاست دانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی مہزب ترین ریاستوں میں بھی اب سیاست گندی ہونی شروع ہوگئی اور ہم اکثر ترقی یافتہ ممالک کی پالرلیمنٹ میں جھگڑوں کی خبر سننے لگے ہیں مگر آج البانیہ کی پالرلیمنٹ مار دھاڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی -اطلاعات کے مطابق یورپی ملک البانیہ کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینک دیئے گئے جس کے دوران ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق البانیہ کی پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے سموک بم چلا دیئے، اس دوران اپوزیشن اراکین نے وزیراعظمپر حملے کا منصوبہ بناکر ان کی جانب بڑھنے کی کوشش بھی کی تاہم ان کی اس کوشش کو سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔اجلاس کے دوران بعض اراکین نے ایوان میں آگ لگانے کی کوشش بھی کی جسے بعد ازاں سٹاف نے بجھا دیا۔ایسا لگتا ہے کہ پارلیمنٹ اب شرفاء کے بیٹھنے کی جگہ نہیں رہی یہاں وہ ہی آیا ککرے گا جس کے پاس یا پیسے کی طاقت ہوگی یا پھر بدمعاشی کا ہنر –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے