22
فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں جھنگ کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 256 رب کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں،بچے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ ساتھ پانچوں نومولود، تینوں بیٹے اور دونوں بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ نومولود صحت مند ہیں۔