اقوام متحدہ کے امن مشن پر گئےحوالدار محمد شفیق جام شہادت نوش کر گئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار شفیق نے فروری میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسے وسطی افریقی جمہوریہ میں تعینات کیا گیا تھا۔شفیق کو پاکستان کے شہر میاں چنوں میں نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔


انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ (یو این) کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے ایک پاکستانی فوجی نے فرض کی ادائگی کے دوران جام شہادت نوش کیا فوج کے میڈیا ونگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی حوالدار شفیق کو پاکستان کے شہر میاں چنوں میں ان کی نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید سپاہی نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے اب تک 162 فوجی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی ہفتے وزیرستان میں بھی محمد شفیق نامی جوان کی شہادت ہوئی تھی

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے