کے لی کے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے نور عالم خان جو پی ٹی آئی چھوڑ کر شہباز حکومت سے جاملے تھے اب اس حکومت سے بھی شدید ناراض ہیں – چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وفاق سے سوال کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے، اب بتائیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ نور عالم خان نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پی اے سی کے پلیٹ فارم سے بی آرٹی سمیت بہت سے مقدمات بھیجے گئے ہیں مگر حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔
وہ حکومت کے کردار سے بھی شاقی نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے، انھوں نے پوچھا کہ اداروں کو گالیاں دینے والوں سے حکومت کا کوئی مک مکا تو نہیں ہوگیا۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالتوں میں جاؤں گا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے ہیں تو حکومت وہ معاہدے ایوان میں پیش کرے۔نور عالم کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ ان کو معلوم ہوگیا ہے کہ کے پی کے میں وہ کبھی الیکشن نہیں جیت سکیں گے اس کا واحد حل یہی ہے کہ کسی طرح پی ٹی آئی پر ہی پابندی لگ جائے اور عمران خان اور ان کی ساری جماعت نااہل ہوجائے -مگر ایسا ہوتا دور دور دکھائی نہیں دیتا –