افواہیں نہ پھیلائیں ؛ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے ؛الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے چئیرمین سے ہٹ جانے اور نئے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے باوجود ابھی تک پی ٹی آئی کو بلے کانشان الاٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے پارٹی میں سخت اضطراب ہے جس کا اظہار نئے منتخب ہونے والے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب بھی آگیا -چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے الیکشن کے التوا سے متعلق الزامات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،8 فروری کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں،لہذا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور ان کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جزوہے، تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا ، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،موجودہ صورتحال کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کب الیکشن شیڈول اناؤس کرتا ہے اور تحریک انصاف کے بلے کے بارے میں کیا فیصلہ دیتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی