افغان طالبان کی طرف سے چور کو اسلامی قانون کے مطابق سزا

ٹوئٹر پر ایک شخص کی تصویر دیکھنے میں آئی ہے جسے پانی کی ٹوٹیوں کا ہار پہنایا گیا اور منہ کالا کر کے اسے سڑکوں پر پھرایا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص چور ہے اور چوری کے دوران پکڑا گیا تو اس کا یہ حال کر دیا گیا۔

ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ شخص افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پکڑا گیا۔

تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا کہ اس شخص کی یہ حالت کس کی جانب سے کی گئی۔

عام رواج ہے کہ جب بھی چور چوری کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو پولیس کے آنے سے پہلے عوام اسکی خوب درگت بنا چکے ہوتے ہیں۔

اسلام میں چور کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے۔ جبکہ تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شخص کے ساتھ طالبان حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیا کیا ہے۔

Image Source: Jasarat

چوری اسلام میں حرام ہے۔ اسلام میں کسی کے بھی جان مال اور عزت کو نقصان پہنچانا حرام قرار دیا گیا ہے۔

چور بلا شبہ کسی نہ کسی کے مال کو ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے۔

اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ ہاتھ سے روزی کمانے والا میرا دوست ہے۔ لیکن شاید چوروں نے یہ سمجھ لیا کہ ہاتھ سے روزی کمانے میں کسی کا مال اڑانا بھی شامل ہے۔ جس چیز پر بھی ہاتھ پڑے وہ حلال ہے۔

حالانکہ وہ لوگ جو سارا سارا دن گارا اور مٹی ڈھو ڈھو کر محنت سے رزق کماتے ہیں ان کا کیا قصور ہے، کیا وہ کسی سے چھین کر روٹی نہیں کھا سکتے ؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی کا مال غصب نہ ہو اور اگر کوئی اس جرم کا ارتقاب کرے تو اسے عبرت کے طور پر سب کے سامنے سزا دینی چاہیے تا کہ لوگ ایسا کام کرتے ہوئے خوف کھائیں۔

جن معاشروں میں بنیادی اخلاقی اقدار کمزور پڑ جاتی ہیں وہاں جرائم میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا ایسے واقعات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہوا کرتی۔

Image Source: Aaj.tv

پاکستان میں پرانے لوگ دریاؤں کے قریب رہا کرتے تھے اور اپنی کھیتی باڑی سے رزق کماتے تھے۔ انہی جنگل بیلوں میں چھپ چھپ کر لوگوں کا مال چوری کیا جاتا تھا بور ڈکیتی کی جاتی تھی۔ دن دہاڑے لوگوں کو لوٹ لیا جاتا تھا۔

اور معاشرے میں چور کی بڑی تعریف کی جاتی تھی جیسا کہ پنجاب کے مشہور شاعر وارث چاہ نے کہا ہے۔۔

جیہڑا چور تے رہزن ہووے کوئی اوہدی وڈی تعریف سناوندے جے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے